مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں درگاہ ستیوں کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
ٹھٹھہ کی درگاہ ستیوں کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رکشہ پرفائرنگ کر کے بروہی برادری کے 2 افراد نور محمد اور رمضان کو قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مقتولین کا تعلق شہداد کوٹ سے ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ